لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ کو ملا مہاویر چکر دہلی میں چوری ہوا

259
لیفٹیننٹ جنرل من موہن کھنہ کا مہا ویر چکر
لیفٹیننٹ جنرل من موہن کھنہ کا مہا ویر چکر

پاکستان کے ساتھ کشمیر میں جنگ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ کو ملا مہاویر چکر دہلی میں چوری ہو گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل کو مہاویر چکر ہندوستان کی آزادی کے بعد پاکستان کے ساتھ لڑی جانے والی چار جنگوں میں پہلی جنگ جو 1947-48 میں لڑی گئی تب ملاتھا۔ جب انھوں نے دشمن سے لڑتے ہوئے سینے پرگولیاں کھائی تھیں۔ یہ تمغہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو حال ہی میں جنوبی دہلی میں ان کی بیٹی کے گھر سے چوروں نے چوری کی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی قیمتی یادوں کے ساتھ ان کی فوجی خدمات کے وقت کا سامان اس خاندان کے لیے ایک بہت اہم ورثہ ہیں خاص طور پر مہا ویر چکرجو نہ صرف ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ یہ باعث فخر بھی ہے اورفوجی اور اس کے خاندان کے لیے حوصلہ افزائی۔ ہندوستان میں مہا ویر چکر کو ایک فوجی کو بہادری کے لیے دیے جانے والے اعزاز میں دوسرا اعلی بہادری تمغہ شمار کیا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ
لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ

لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ کو یہ مہا ویر چکر بہادری کے لیے دیا گیا جب وہ بھارتی فوج کی کماو ¿ن رجمنٹ کی چوتھی بٹالین میں لیفٹیننٹ کرنل تھے۔ یہ آزادی کے بعد کی بات ہے ۔ اس وقت لیفٹیننٹ کرنل منموہن کھنہ جموں و کشمیر میں تعینات تھے۔ یہاں اڑی سیکٹر میں پنڈو میں وہ اپنے فوجیوں کے ساتھ اورپاکستانی فوج کے ساتھ لڑائی چل رہی تھی ۔ یہ ایک آمنے سامنے کی لڑائی تھی لیکن اس دوران دشمن کے فوجیوں نے لیفٹیننٹ کرنل منموہن کھنہ پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ ان پر مشین گنوں سے گولیاں چلائی گئیں۔ لیفٹیننٹ کرنل منموہن کھنہ اس حملے میں بری طرح زخمی ہوئے۔

پاکستان کے ساتھ اس جنگ سے پہلے بھی انھوں نے مختلف جنگوں میں حصہ لیا تھا۔ اس بہادری کا تذکرہ لیفٹیننٹ کرنل کو دیے گئے مہا ویر چکر ایوارڈ کے دوران کیا گیا ، نیز ان کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے 1942 میں سنگاپور ، 1943 میں سیلون ، مشرق وسطیٰ (کویت) اور 1944 میں جموں و کشمیر میں خدمات انجام دیں۔ ماہورا ، کوپرا اور گوشر کی لڑائیوں میں بھی حصہ لیا۔ انہیں 1948 میں یہ تمغہ دیا گیا۔

افسران کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ
افسران کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل منموہن کھنہ

دراصل مہاویر چکر اور دیگر اشیاءکی چوری دہلی کے پوش علاقے ڈیفنس کالونی کے اس مکان سے ہوئی تھیں جس میں ان کی بیٹی ونیتا سنگھ اور داماد ارجن سنگھ کا خاندان رہتا ہے۔ ارجن سنگھ بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر بھی ہےں۔ ان کے بچے بیرون ملک رہتے ہیں اور ان کی جائیداد اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہے۔ وہ تقریبا 2 ماہ قبل دہرادون گئے تھے۔ گھر بند تھا لیکن اس علاقے میں سیکورٹی گارڈ موجود ہے۔ مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔ چوری 23 جولائی کو ہوئی تھی لیکن خاندان کو 27 جولائی کو ان کے رشتہ داروں سے اس کا پتہ چلا۔ اس کے بعد شوہر بیوی ونیتا اور بریگیڈیئر ارجن سنگھ دہلی آئے اور پتہ چلا کہ مہاویر چکر بھی چوری شدہ سامان میں تھا۔چور نے چوری کرنے سے پہلے تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیے لیکن وہ ایک کیمرہ نہیں بند کر سکا جس میں اس کی حرکتیں اور تصویر ریکارڈہو گئی۔

اس واقعے کی ایف آئی آر جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر معلومات کی بنیاد پر پولیس ان چوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔