جموں و کشمیر میں شہید فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے نام پر رکھے جائیں گے اسکولوں کے نام

279
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے اسکولوں کا نام اب شہید فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے نام پر رکھا جائے گا۔ (علامتی تصویر)

بھارت کے سرحدی مرکز جموں و کشمیر کے اسکولوں کے نام فوج اور پولیس کے شہید افسران اور جوانوں کے نام پر رکھے جائےں گے ۔ یہ ان شہداءکے لئے اعزاز اور خراج عقیدت کی علامت ہے ، جنہوں نے ملک کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

جموں و کشمیرکے سرکاری اسکولوں کے نئے ناموں کے حوالے سے جموں کے ڈویڑنل کمشنر نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (DC) کو اس بارے میں لکھے گئے خط میں ایک حکم جاری کیا ہے۔ سرکاری اسکولوں کے نام فوج ، پولیس تنظیموں بشمول سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے شہداءکے نام پر رکھے جائیں گے۔ یہ خط جموں ، ڈوڈا ، ریاسی ، پونچھ ، راجوری ، کٹھوعہ ، سانبا ، رامبن ، کشتواڑ اور ادھمپور اضلاع کے کمشنروں کو لکھے گئے تھے۔ خط میں سرکاری فیصلے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلعوں کے ان اسکولوں کے بارے میں بتائیں جن کانام شہیدوں کے نام پر رکھا جا سکے۔

جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں اب اسکولوں کے نام شہید فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے نام پر رکھے جائیں گے۔(علامتی تصویر)

جموں و کشمیر حکومت نے مقامی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے ضلعی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دے ، جو تحقیقات کرے گی اور تفصیلات پیش کرے گی۔ اس کمیٹی میں انڈین آرمی ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر یا پنچایت کمشنر وغیرہ کے نمائندے ہوں گے۔ فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی میں ایک آرمی افسر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب میں بھی:

اس سے قبل جمعرات کو پنجاب حکومت نے ریاست کے مختلف اضلاع میں مزید 14 اسکولوں کے نام آزادی پسندوں اور نامور شخصیات کے نام کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی کامیابیوں ، خدمات اور قوم کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔